لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر اعظم چوہدری اور سی پی این ای کے صدر کاظم خان کا سنیئر صحافیوں سمیت وائٹل میڈیا گروپ کا دورہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر اعظم چوہدری اور سی پی این ای کے صدر کاظم خان کا سنیئر صحافیوں سمیت وائٹل میڈیا گروپ (سورج ٹی وی)کا دورہ ،الیکشن میں حمایت پر شکریہ ادا کیا لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر اعظم چوہدری، سی پی این ای کے صدر کاظم خان،سابق صدر لاہور پریس کلب شہباز میاں، سابق صدر پی ایف یو جے رانا عظیم سینئر صحافی نعیم مصطفی،ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب مدثر حسین تتلہ اور سینئر جرنلسٹ حسن رضا کے ہمراہ وائٹل میڈیا گروپ کے آفس کا دورہ۔اس موقع پرچیف ایگزیگٹو وائٹل میڈیا گروپ(سورج ٹی وی) نعیم ثاقب، سابق صدر ایمپرا قیصر شریف، سابق صدر ایمپرا آفتاب چوہدری،ڈاکٹر میاں جاوید، احمد ابوبکر، میاں آصف، رمضان جٹ، عتیق چوہدری، انیق علی رانا، عرفان اسلم، عابد حسین، ہماصدف اور عمر ملک سے ملاقات کی۔
صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری نے الیکشن میں حمایت پر سب دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر صدر اعظم چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم صحافیوں کو ڈیجیٹل میڈیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ڈیجیٹل میڈیا سوسائٹی، لاہور پریس کلب اور سی پی این ای ملکر کام کریں گئے۔سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے اس موقع پر کہا کہ صحافیوں کی بہتری کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گئے اور تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔صحافیوں کو ڈیجیٹل میڈیا سے آگاہی ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ڈیجیٹل میڈیا سوسائٹی اس مقصد کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔ چیف ایگزیگٹو وائٹل میڈیا گروپ نعیم ثاقب نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا سوسائٹی صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔صحافیوں کی فلاح وبہبود اور دنیا میں میڈیا کے بدلتے ہوئے رجحان کے مطابق صحافیوں کو ڈھالنے کے لیے ہم شب وروز محنت کریں گئے۔اس موقع معزز مہمانوں کے لیے پرتکلف عشائیہ کا اہتما م کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں