الیکشن کمیشن نے دو اہم وفاقی وزراء کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ادارے پر الزامات عائد کرنے پر وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیے۔

وفاقی وزرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفراقبال ملک  نے کی۔

ذرائع کے مطابق پیمرا نے الیکشن کمیشن کو وفاقی وزرا کے الزامات والے کلپس بھجوائے جن کا اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہناہےکہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیے جس میں ان سے ادارے پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت مانگے ہیں اور جواب طلب کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں