خاتون کو ڈیڑھ ماہ تک ہوس کا نشانہ بنانے والاجعلی پیرگرفتار

لاہور(نیوز ڈیسک) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے جعلی پیر کوگرفتار کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کی رہائشی خاتون گھریلو ناچاکی پرجعلی پیرنوید کے پاس تعویذ کرانے آئی،ملزم ورغلاکرعورت کو ڈیڑھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتارہا،ایس ایچ او ساندہ شیخ خالد فاروق کا کہناتھا کہ عاصمہ بی بی کے گھر والے اپنے تئیں تلاش کرتے رہے نہ ملنے پر ساندہ پولیس سے رابطہ کیا ۔ایس پی اویس شفیق کا کہناتھا کہ ساندہ پولیس نے کارروائی کرکے جعلی پیر کوگرفتار کر لیا،ملزم سے مزید تفتیش جاری کہ مزید کتنی عورتوں کو داغدار کر چکا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تحقیقات جاری ہے ۔دوسری جانب اسلام آباد میں بدفعلی

اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں نوجوان کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ہراسانی اور بلیک میلنگ کے واقعے کم نہ ہو سکے۔ اسلام آباد میں بدفعلی اور ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل کرکے نوجوان سے 2 سال تک بدفعلی کرتے رہے۔ملزمان نے نوجوان سے بدفعلی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان لڑکے پر مسلسل تشدد کر رہے ہیں۔متاثرہ نوجوان کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں