نواز شریف کا نام سن کر عمران خان پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے،مریم نواز

مظفر آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف طرح طرح کی سازشیں ہوئیں، نوازشریف کو قید میں بھی قتل کرنے کی سازش کی گئی۔آزاد جموں اینڈ کشمیر کے علاقے بلوچ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بیٹے نوازشریف کا سلام لائی ہوں،بلوچ والوں نے میرا بہترین استقبال کیا، میری رگوں میں کشمیری خون ہے۔ن لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ آج کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت ناسازتھی عدالت نہیں گئے۔ میں نے بھی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی۔ میں نے کہا بلوچ والوں سے مل کر ہی واپس جاوَ ں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ لوگ نوازشریف سے ڈرتے ہیں۔ عمران خان کی صبح شام نوازشریف کے نام سے ہوتی ہے۔ کشمیر کے چھپے چھپے پر نواز شریف کا نام لینے والے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے کی سازش امریکہ میں کی گئی۔ ملکی راز صرف قوم کو معلوم نہیں باقی سب کو معلوم ہوتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ آج پڑھا کہ عوام پر پیٹرول بم گرانے کی سازش کی جارہی ہے۔ جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے ،تو ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ تیل کی قیمت بڑھنے سے عمران خان کو فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ سائیکل پر دفتر جاتے ہیں۔ن لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ جان بچانے والی ادویات میں 10ویں بار قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔ نواز شریف کے بنائے ہوئے منصوبوں کو گروی رکھنے کی سازش کررہے ہیں۔ نواز شریف کے بنائی گئی سڑکیں اور موٹر ویز گروی رکھی گئی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کومبارکباد دیتی ہوں کہ آپ کا نعرہ ووٹ کوعزت دوہرجگہ پہنچ گیا ہے، آزاد کشمیرمیں بھی ووٹ کوعزت دو کے نعرے گونج رہے ہیں، اگلا الیکشن ہارتا دیکھ کرانتخابی اصلاحات یاد آرہی ہیں، انتخابی اصلاحات صرف اور صرف عوام کی طاقت ہوتی ہے، الیکشن ریفارمزکوئی آرٹی ایس یا کوئی مشین نہیں ہوتی، عمران خان، یوم حساب قریب ہے، یہ عوام تم سے حساب لے گی، اگر الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہوگے۔مریم نواز نے کہا کہ ملکی رازصرف قوم کو معلوم نہیں باقی سب کومعلوم ہوتے ہیں، آج پڑھا کہ عوام پرپیٹرول بم گرانے کی سازش کی جارہی ہے، جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے توہرچیزکی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے، تیل کی قیمت بڑھنے سے عمران خان کوفرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ سائیکل پردفترجاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں