مودی نے ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ایودھیا(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں بابری مسجد کی متنازع زمین کی جگہ پر رام مندر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔امریکی خبررساں ادارے’ اے پی’ کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث بڑے ہجوم کو محدود کرنے کے باوجود ہندوؤں نے مندر کا سنگِ بنیاد رکھنے کا جشن منایا۔نریندر مودی نے پوجا کی اور پتھر کے 9 بلاکس جن پر رام کنندہ تھا کو ایک چھوٹے سے گڑھے میں رکھا، اس دوران لوگوں نے ہندو مذہب کے نعرے لگاتے ہوئے مندر کی تعمیر کے آغاز کا جشن منایا۔یہ مندر ساڑھے 3 برس کے عرصے میں مکمل ہونے کا امکان ہے اور یہ بلاکس مندر کی سنگِ بنیاد ہیں۔

اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سنہری رنگ کے کرتے اور سفید دھوتی پر مشتمل روایتی لباس پہنا تھا، انہوں نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث ماسک بھی پہنا تھا۔تقریب کے آغاز سے پہلے ،نریندر مودی نے ہندو قوم پرستوں کی جانب سے قائم کیے گئے عارضی مندر میں رکھے رام ایک چھوٹے سے بت کے آگے ماتھا ٹیکا جائے جہاں ااسی جگہ 1992 میں بابری مسجد کو شہید کیا گیا تھا۔ادھر برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق سنگ بنیاد کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ‘ پورا ملک خوش ہے، صدیوں کا انتظار ختم ہورہا ہے’۔انہوں نے کہا کہ رام کی طاقت دیکھیں، عمارتیں تباہ ہوئیں، اس کے وجود کو مٹانے کی کوششیں کی گئیں لیکن آج بھی ہمارے ذہنوں میں ہے۔دوسری جانب آل انڈیا مسلم لا بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ناحق، جابرانہ ، شرمناک اور اکثریت کو خوش کرنے والے فیصلے کے راضی کرنے والا فیصلے کے ذریعے زمین کے قبضے سے اس کی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی.ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ دل چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں، حالات ہمیشہ یکساں نہیں رہتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں