اسپتال میں داخل مولانا فضل الرحمن کی صحت کے حوالے سے اہم ترین خبر آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیا ہے، مولانا فضل الرحمان آج رات کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صحتیاب ہوگئے ہیں۔ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے۔مولانا فضل الرحمان گزشتہ

ایک ہفتہ سے بیمار تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مولانا فضل الرحمان آج رات کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ یاد رہے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کیا گیا تھا، جہاں پر ان کے متعدد میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، مولانا فضل الرحمان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا۔ لیکن ڈاکٹرز نے چند روز مزید مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم اب ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں