موٹروے پولیس کے افسر اسلم اعوان کی فرض شناسی کے چرچے

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)موٹروے پولیس کے سینئر پیٹرولنگ آفیسر کلر کہار ملک اسلم اعوان کی اہل علاقہ میں مقبولیت بڑھنے لگی۔اسلم اعوان کاشمار پولیس کے بہترین،ر فرض شناس اور ملنسار افسران میں ہوتا ہے انتظامی امور کے ساتھ ساتھ فیلڈ میں بھی کافی تجربہ رکھتے ہیں ۔گمشدہ بچے کو والدین سے ملوانے چوری شدہ گاڑیوں کو پکڑنے میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔کچھ عرصہ قبل بھاری مقدار میں منشیات کی بہت بڑی كھیپ پکڑی اورچار روز قبل ہی کلر کہار کے قریب کارروائی کر کے ،گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی ۔گاڑی سے آٹھ کلو ہیروئین،چار کلو افیون،ایک کلو آئس برآمد کی گئی،گاڑی قبضہ میں لے لی گئی۔اس پر اہل علاقہ سول سوسائٹی اور تاجر برادری کی طرف موٹروے پولیس اور خصوصاً ملک اسلم صاحب کی ٹی کی کار كردگی کو بھر پور سراہا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں