سعودی عرب میں بڑا کریک ڈاون ،55لاکھ سے زائد تارکین وطن گرفتار

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی سیکیورٹی اداروں کی غیر قانونی تارکین کے خلاف مشترکہ مہم جاری ہے جس میں اب تک 55 لاکھ سے زائد غیر ملکی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔سعودی میڈیا رپورٹ نے بتایا کہ مجموعی طور پر 55 لاکھ 15 ہزار 884 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار ہوئے۔ سعودی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ گرفتاریاں 15 نومبر 2017 سے 15 جون 2021 تک کی کارروائیوں میں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں