کرنٹ لگنے سے 45بھینسیں ہلاک ہوگئیں،افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا، جانئے

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے سبزہ زار میں کرنٹ لگنے سے 45 بھینسیں ہلاک ہو گئیں۔پولیس اور بھینسوں کے مالک کے مطابق واقعہ جمعہ 11جون کو پیش آیا۔بھینسیں باڑے کے قریب نہر میں نہا رہی تھیں کہ اس دوران ہائی وولٹیج کی تاریں پانی میں آگریں۔جس سے پانی میں موجود تمام 45 بھینسیں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔بھینسیوں کی کل مالیت 30 ملین روپے تھی۔سبزہ زار نا تایاگیا ہے کہ سبزہ زار نالے میں بھنسیں نہا رہی تھیں کہ اچانک سے 11kv کی لائن کی تار ٹو ٹ کر نالے میں گر گئی جس سے نہاتی ہوئی 45 بھینسیں اور33بچھڑے ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ بھینسوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ چند روز قبل بھی درخواست دی گئی تھی کہ بجلی تار خراب ہے اس کوٹھیک کیا جائے لیکن واپڈ ا کو ئی اہلکار اس کو ٹھیک کرنے نہیں آیا اور آج وہی تار ٹو ٹ کر نالے میں گر گئی جس سے ہماری 45بھینسیں ہلاک ہوگئیں جس سے تقریبا 2کروڑ روپے کانقصان ہوگیا ہے ۔ مالکان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمار اجتنا نقصان ہوا ہے اس کو پورا کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں