میں یہ کاروبار آخرت کے لیے کررہا ہوں، مولاناطارق جمیل

لاہور(نیوز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کراچی کے بعد اب لاہور میں بھی اپنے برانڈ ایم ٹی جے کے اسٹور کا افتتاح کر دیا ہے۔ لاہور میں ایم ٹی جے کے نئے آؤٹ لیٹ اسٹور کا افتتاح مولانا طارق جمیل نے خود کیا۔ لاہور میں نئے آؤٹ لیٹ اسٹور کی لانچنگ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ میرا اس برانڈ کو اس عمر میں کھولنے کا ارادہ کوئی کمائی نہیں ہے اللہ نے مجھے اپنے فضل وکرم سے بے حد نوازا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں دو مرتبہ پوری دنیا گھوم چکا ہوں لیکن میں یہ کاروبار آخرت کے لیے کررہا ہوں۔سوشل میڈیا پر ایم ٹی جے کے لاہور آؤٹ لیٹ کے افتتاح کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں مولانا طارق جمیل کو ربن کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں