چین نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کے جلد آغاز کی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کے جلد آغاز کی خوشخبری سنا دی، ایم ایل 1 پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا جس سے پاک چین دوستی کو مزید استحکام ملے گا، منصوبے پر تقریبا7 ارب ڈالرز خرچہ آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور اسٹریٹیجک نوعیت کے منصوبے ایم ایل 1 کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔منصوبے کے آغاز کے حوالے سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر کا حوصلہ افزاء بیان سامنے آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چین کے سفیر

مسٹر نونگ رونگ سے ملاقات ہوئی، باہمی ملاقات میں دونوں ممالک اورسی پیک کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ وزیر ریلوے نے ایم ایل ون منصوبے میں گہری دلچسپی پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر نے چین کے سفیر کی خد مات کو سراہا اور پاک چین دوستی کو مزید استحکام پہنچانے کے لئے ایم ایل ون پر اجیکٹ کو جلد از جلد شروع کر نے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر چین کے سفیر نے کہاکہ ایم ایل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا اور اس سے پاک چین دوستی کو مزید استحکام ملے گا۔ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کے لئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے اور چینی شراکت داری سے اس منصوبہ سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائیگا۔یہ منصوبہ سی پیک منصوبے کا حصہ ہے۔ایم ایل ون منصوبے پرتقریبا6.8ارب ڈالر خر چہ آئے گا، ہم چینی حکومت کے خاص طورپر چین کے صد کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اس منصوبے کے لئے پاکستان کی تمام ممکنہ مد د کی۔ایم ایل ون منصوبے کا کام پشاور سے کراچی چاروں صوبوں میں ہو گا اس کی تعمیر میں چینی اور مقامی لوگ کا م کر ینگے۔ جبکہ دوسری جانب ذرائع کے مطابق منصوبے کے آغاز کے حوالے سے تاحال کچھ مسائل موجود ہیں، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد چینی بینک کی جانب سے قرضے کی فراہمی کی منظوری دیے جانے کے بعد منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں