دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کب سے شروع ہونگے ، حکومت نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے دسویں بارہویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد شروع کرنے کا اعلان کردیا، نویں دسویں کا امتحان صرف اختیاری چار مضامین کا ہوگا،باقی میں امتحان نہیں ہوگا، دسویں بارہویں کے امتحانات کے بعد نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ آج میٹنگ میں مشورہ کیا کہ طلباء کی ایک بات درست ہے اس کو ماننا چاہیے، طلباء کا سکول بند ہونے کے باعث کورس ورک مکمل نہیں ہوسکا، طلباء کی یہ شکایت درست ہے، اسی سلسلے میں ہم نے کئی ماہ قبل فیصلہ کیا کہ جس کے تحت سلیبس کو 40 فیصد کم کردیا تھا ،

فیصلہ کیا ہے کہ نویں دسویں کا امتحان اختیاری مضامین میں ہوگا، اور چار مضامین کا ہوگا۔باقی میں نہیں ہوگا، گیارہویں بارہویں کا امتحان صرف تین مضامین کا ہوگا۔امتحانات، تعلیمی اداروں کی بندش اور اوپنگ سے متعلق سارے فیصلے بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں متفقہ طور پرہوئے ہیں، پچھلے سال جب ہم نے تجربہ کیا کہ جب بچے بغیر امتحان پاس کیے تو تجربہ ہوا، فیصلہ کیا کہ گریڈ امتحانات کے بغیر نہیں ملیں گے۔ یہ تجربہ ہوا کہ سب سے فیئر ٹیسٹ امتحانات کے ذریعے ہے۔ایکسٹرنل امتحانات پر لوگ اعتراض نہیں کرتے، کیونکہ یہ امتحان سب کیلئے برابر ہوتا ہے۔ ہمارے یہاں طلباء کی اکثریت یہ ہے کہ ایک ڈیڑھ ماہ پہلے پڑھتے ہیں۔ اس لیے امتحانات نہ لینے کا مطلب جو پڑھائی ہورہی ہے وہ بھی نہیں ہوگی۔ اس لیے فیصلہ کیا کہ رواں سال امتحانات ضرور ہوں گے۔آج میٹنگ میں مشورہ کیا کہ طلباء کی ایک بات درست ہے اس کو ماننا چاہیے، طلباء کا سکول بند ہونے کے باعث کورس ورک مکمل نہیں ہوسکا، طلباء کی یہ شکایت درست ہے، اسی سلسلے میں ہم نے کئی ماہ قبل فیصلہ کیا کہ جس کے تحت سلیبس کو 40 فیصد کم کردیا تھا ، فیصلہ کیا ہے کہ نویں دسویں کا امتحان اختیاری مضامین میں ہوگا، اور چار مضامین کا ہوگا۔باقی میں نہیں ہوگا، گیارہویں بارہویں کا امتحان صرف تین مضامین کا ہوگا۔اس سے طلباء کیلئے آسانی پیدا ہوگی۔ جبکہ امتحانات بھی 10 جولائی کے بعد شروع ہوں گے۔ دسویں بارہویں کے امتحانات پہلے اور نویں گیارہویں جماعت کے بعد میں ہوں گے۔ہم چاہتے ہیں امتحانی نتائج ستمبر کے تیسرے ہفتے تک آجائیں تاکہ جامعات میں داخلے ہوسکیں۔ اولیول کے خصوصی امتحانات 26 جون سے شروع ہوں گے۔ نویں دسویں کے بعد اب گیارہویں اور بارہویں کی کلاسز کی بھی اجازت دے دی ہے۔ امتحانات لینے والے اساتذہ کیلئے ویکسی نیشن ضروری ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں