بابراعظم نے منگنی کرلی، شادی کب ہوگی ، اعلان کردیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی منگنی ان کے چچا کی بیٹی سے ہو چکی ہے اور وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بابراعظم کی شادی آئندہ برس ہو گی ، قومی ٹیم کے کپتان کا رشتہ ان کی کزن سے طے ہوا ہے اور دونوں خاندانوں کی جانب سے آئندہ سال شادی پر اتفاق رائے ہوا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق بابراعظم کی چچا کی بیٹی سے منگنی کا قومی ٹیم کو بھی علم ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم شادی کرلیں ۔ اظہر علی نے اتوار کے روز شائقین کو ان سے سوالات کرنے کی دعوت دی تھی جس کے بعد ’بابر ایڈیکٹر‘ نامی ایک صارف نے سابق ٹیسٹ کپتان سے پوچھا کہ وہ موجودہ کپتان کو کیا نصیحت کریں گے۔ اظہر علی نے اس سوال کے جواب میں بابراعظم کا نام لیے بغیر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’شادی کرلے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں