تحریک انصاف آزاد کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود اپنی ہی جماعت کے امیدواروں کو الیکشن ہرانے کیلئے متحرک ہو گئے

اسلام آباد( پی کے نیوز)تحریک انصاف آزاد کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود اپنی ہی جماعت کے امیدواروں کو الیکشن ہرانے کیلئے متحرک ہو گئے۔بیرسٹر سلطان محمود نے سردار یعقوب کے بعد راولاکوٹ ایل اے 22 اور وسطی باغ کی مقامی قیادت کو سردار صغیرچغتائی اور سردار تنویر الیاس کے خلاف اکسانا شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود نے راولاکوٹ ایل اے 22 سے سردار عاطف ، سردار امتیاز و دیگر کو یہ ٹاسک دیا ہے کہ صغیر چغتائی کو ہرانے کیلئے ہر ممکن آپشن کو اپنایا جائے،بیشک کسی کو آزاد ہی الیکشن کیوں نہ لڑنا پڑے،بیرسٹر سلطان محمود نے 5 کروڑ سے زائد کی مالی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے دونوں حلقوں کی مقامی قیادت کی یہ ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد دونوں ٹکٹوں کے خلاف بنی گالا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے اور آخری دم تک یہ کوشش کی جائے کی وزیر اعظم عمران خان کو بلیک میل کر کے ٹکٹ واپس کروائے جائیں ۔ سردار عاطف اور سردار امتیاز نے اس سلسلے میں کل ایک میٹنگ بھی بلا لیا ہے جس میں بیرسٹر سلطان محمود کی ایما پر مہم جوئی کیلئے تحریک انصاف کے اندر بغاوت کیلئے لوگوں کو اکسایا جائے گا۔ اسی طرح بیرسٹر سلطان محمود نے وسطی باغ کی مقامی قیادت کو کہا ہے کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف احتجاج کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیں اور فوری طور پر بنی گالا کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں