ہر روز جھوٹ بولنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق، جھوٹی اور کرپٹ حکومت معیشت تباہ کر کے فخریہ ٹویٹ کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان صاحب ہمت کر کے 2018 اور 2021 کے معاشی اعدادوشمار کا موازنہ جاری کریں ، نالائق ، جھوٹی اور کرپٹ حکومت نے معیشت تباہ کی ، نالائق ، جھوٹی اور کرپٹ حکومت معیشت تباہ کر کے فخریہ ٹویٹ کرتے ہیں ، ہر روز جھوٹ بولنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے پانچ سال میں 10 ہزار ارب قرض لے

کر ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ، آپ نے 3 سال میں 15 ہزا ر ارب تاریخی قرض لے کر ایک نئی اینٹ نہیں لگائی۔خیال رہے کہ اس سے پہلے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہون نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا ، اب ایک طویل مدت کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ، جہاں ملک کی تاریخ میں پہلی بار 4000 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے معیشت کو پاؤں پرکھڑا کرنے کی اس کوشش میں بھرپور حصہ ڈالا ہے، انہوں نے ایک ہزار روپے پاکستان بھیجے ، اس کے علاوہ گندم، چاول، گنا اور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی، زرعی معیشت میں 1100ارب روپے منتقل ہوئے، اس سے کسانوں کی قوت خرید میں بھرپور اضافہ ہوا، ٹریکٹر 64 فیصد زیادہ فروخت ہوئے جب کہ کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ 27 مئی کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 2 اعشاریہ 21 ارب شیئرز کی خرید و فروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیا ، اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے ، سوال یہ ہے کہ کیا اس وقت جب معیشت اوپر جارہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں