ایس او پیز پر عملدرآمد کے اثرات،کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم گزشتہ 4 روز کے دوران کورونا کے باعث 9 افراد کا انتقال ہوا ہے، یوں صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 264 ہوگئی ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔2 روز قبل بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 78 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، 3 روز قبل بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 07 فیصد تھی۔

کورونا آپریشن سیل بلوچستان کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے 500 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 17 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز 2 اضلاع سے رپورٹ ہوئے، 16 کیسز صوبائی درالخلافہ کوئٹہ اور ایک 1 گوادر سے رپورٹ ہوا۔کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 35 فیصد رہی۔بلوچستان میں گزشتہ 4 روز کے دوران کورونا وائرس کے باعث 9 افراد کا انتقال ہوا جس کے بعد صوبیبھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 264 ہو گئی ہے۔صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1ہزار 169 اور مشتبہ کیسز کی تعداد 135 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں