فلسطین کے تنازعے پر چین بھی میدان میں آگیا، پاکستان اور چینی وزرائے خارجہ نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان اور چین کا نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، اس دوران فلسطین کے تنازعے، افغانستان میں امن عمل اور پاک چین دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کی گیا ، دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے فروغ اور انصاف کی فراہمی کے لئے مشترکہ کوششوں میں تیزی لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کی گہری تشویش سے آگا ہ کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کی روک تھام ، شہریوں کے تحفظ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں کے مطابق تنازعے کے فوری اور پائیدار حل کیلئے عالمی برادری کی جانب سے فوری اقدامات کی اہمیت پر زور دیا جب کہ پاکستان اور چین نے خطے میں ابھرتے ہوئے نئے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تذویراتی تعاون اور روابط کو مربوط کرنے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں