مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آگ بھڑک اٹھی، یہودی جشن مناتے رہے،ویڈیو وائرل

مقبوضہ غزہ (نیوز ڈیسک) مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آگ بھڑک اٹھی، آسمان میں بلند ہوتے شعلے دیکھ کر یہودیوں جشن مناتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بیت المقدس میں مسجد الاقصی کے احاطے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز میں دوبارہ جھڑپیں شروع ہوگئیں،ساتھ ہی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کی رات مسجد اقصی کے احاطے کے مغربی جانب درختوں میں آگ لگ گئی جس کے بعد مسجد سے بلند ہوتے ہوئے شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان

جھڑپوں کے باعث درختوں کو آگ لگ گئی۔اس دوران مغربی دیوار پر موجود اسرائیلی قوم پرستوں کی بڑی تعداد ” دیرو یروشلم ڈے فلیگ مارچ ” کے موقع پر اسرائیلی پرچم اٹھائے ہوئے موجود تھی۔جب مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آگ لگی تو وہ دھواں دیکھ کر وہاں موجود اسرائیلی جشن مناتے رہے جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔دوسری جانب غزہ پراسرائیل کی فوج نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہو گئے۔ ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصی کے احاطے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز میں دوبارہ جھڑپیں شروع ہوگئیںعرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبداللہ فیاض بھی شامل ہے۔غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج نے فضائی بمباری اور زمینی گولہ باری کی۔دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصی کے احاطے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز میں دوبارہ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں