ستائیس فروری ہمارے شاہینوں نے دشمن کو دن میں تارے دکھائے، خدیجہ زرین

پشاور(نمائندہ خصوصی)سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئرپرسن وویمن ونگ محترمہ خدیجہ زرین نے کہ ستائیس فروری کا دن پاکستانی قوم کی فتح اور سربلندی کا دن ہے، اس دن ہماری مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا، ہمارے شاہینوں نے کئی گنا بڑے دشمن کو دن میں تارے دکھائے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے غرور و تکبر کی مستی میں پاکستان پر حملہ کیا، ہمارے جوانوں نے ایسا جواب دیا کہ یہ ذلت بھارت کو صدیوں یاد رہے گی، خدیجہ زرین کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے نہ صرف دو بھارتی مگ ۲۱ طیارے مار گرائے بلکہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو بھی گرفتار کیا، بھارتی پائلٹ کا اعتراف شکست در حقیقت بھارت کا اعتراف شکست ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بھارت کی شکست کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، بھارت تمام تر کوشش کے باوجود بھی ان ثبوتوں کو مٹا نہیں سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں