وزیراعظم عمران خان کی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کے 2 سال پر پوری قوم اور افواج کو مبارکباد

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو2سال مکمل ہونے پر قوم اورمسلح افواج کومبارکباد دیتے ہوئے ہم ہمیشہ امن کی خاطرکھڑے رہے ہیں اور مسائل بات چیت سےحل کرنے کے لیے آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کے دو سال مکمل ہونے پر پوری قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ طرز عمل کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نےغیرقانونی اورغیرذمہ دارانہ فوجی مہم جوئی کی اور پاکستان نے قابل

فخراورپُراعتمادقوم کی حیثیت سے بھارتی ردعمل کا جواب بھرپورعزم کےساتھ اپنے منتخب کردہ وقت اور مقام پردیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم ہمیشہ امن کیلئے کھڑے ہیں، بھارت کے ساتھ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں۔وزیراعظم نے ٹویٹر پیغام میں لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کی بحالی کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ مزیدپیشرفت کے لیے ساز گار ماحول تیارکرنےکی ذمہ داری بھارت پرہے، کشمیریوں کا دیرینہ مطالبہ پوراکرنےکیلئےبھارت ضروری اقدامات کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کشمیری عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ 27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں‌ نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ‌ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں‌ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب بھارت کے 2 جنگی طیارے گرا کر دندان شکن جواب دینے کے آپریشن کو 2 سال مکمل ہوگئے، 26 فروری 2019 کو رات کی تاریکی میں کی گئی بھار ت کی نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا جواب پاکستان کی طرف سے 27 فروری 2019 کو دن کی روشنی میں دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی سرحدوں کے اندر رہتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 6 عسکری اہداف کا لاک کیا لیکن اپنا ایمونیشن ٹارگٹ سے دور گرا کر یہ پیغام دیا کہ آئندہ کوئی غلطی کی تو اِن اہداف کو تباہ بھی کیا جاسکتا ہے، اِسی دوران دشمن کی طرف سے مقابلے کیلئے طیارے بھیجے گئے تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ایک ولولہ انگیز معرکے کے دوران دشمن کے دو طیاروں کو تباہ کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں