ووٹ چور عناصر کا قلع قمع کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، نواز شریف کا ویڈیو پیغام

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ چور عناصر کا قلع قمع کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، قوم سے وعدہ ہے ان ووٹ چوروں کا ملک سے ختم نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن نے جرات بہادری کے ساتھ بکسہ چوروں کو سزائیں سنائیں،مطالبہ ان سزاؤں پر جلد ازجلد عملدرآمد کیا جائے، اس کاسراغ بھی لگایا جانا چاہیے کہ یہ سازش کس نے کی، کہاں اور کب تیار کی ؟ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ابھی حال ہی میں ڈسکہ میں جو انتخابات ہوئے، الیکشن کمیشن کا ووٹ چوری کے کرداروں کی نشاندہی، سزاؤں کا تعین

انصاف پر مبنی فیصلہ عین قانون کی پاسداری ہے۔الیکشن کمیشن نے جرات بہادری کے ساتھ بکسہ چوروں کو سزائیں سنائیں، ہمارا مطالبہ ہے قوم جلد ازجلد ان سزاؤں پر عملدرآمد ہوتا ہوا دیکھے، اس بات کا سراغ لگایا جانا چاہیے کہ یہ سازش کس نے کی، کہاں اور کب تیار کی گئی؟ چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب، کمشنر،آرپی او، ڈی سی، ڈی ایس پی ، پریزائیڈنگ آفیسرز، پھر دیگر سرکاری افسران کی فوج ظفر موج کو ایک صف میں کس نے کھڑا کروایا، بڑی حیرت کی بات ہے، اس باجماعت گروہ کی کس نے سرپرستی کی؟ ووٹ چوری کی کس نے نگرانی کی؟ یہ تحقیق اور یہ کام 18مارچ کو ڈسکہ میں ہونے والے الیکشن سے بہت ضروری ہے کہ اس کی تہہ تک پہنچا جائے، ڈسکہ الیکشن بہت سارے رازوں سے پردہ اٹھاتا ہے، جس طرح یہاں چوری کی گئی ہے، 2018ء کے انتخابات میں جو دھاندلی ہوئی تھی کھلا ثبوت ہے ، یہ بتاتا ہے دھاندلی ایسے ہوئی تھی۔پہلے بھی کہا تھا کہ جب الیکشن کے نتائج آنا بند ہوجائیں، تاخیر ہونا شروع ہوجائے، 12، 12 گھنٹے یا دودو دن لگ جائیں تو سمجھ جائیں بلکہ یقین کرلیں کہ آپ کا ووٹ چوری ہورہا ہے۔ آپ کے ووٹ کو کسی دوسرے بکسے میں ڈالا جارہا ہے۔ ہم نے ان تمام آئین شکن عناصر تک پہنچنا ہے جو قوم کے ووٹ پر قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالتے ہیں، ان عناصر کا قلع قمع کیے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، میرا قوم سے وعدہ ہے، آپ بھی اپنے دل کے ساتھ وعدہ کریں کہ آپ بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ان ووٹ چوروں کو ملک سے ختم نہیں کردیتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں