اس امیدوار کو ووٹ نہیں دوں گا، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے اعلان بغاوت کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دوں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری روز ہے ، سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی تاہم حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کے معاملے پر شدید اختلافات سامنے آگئے ہیں ۔بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیئے جانے پر کارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل آیا جس پر پارٹی نے ٹکٹ ان سے واپس لے لیا۔بلوچستان کے بعد سندھ سے بھی ٹکٹوں کے معاملے پر آوازیں بلندہو گئیں، ارکان اسمبلی اور کارکنوں نے فیصل

واوڈا کو ٹکٹ دیئے جانے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا،اب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے حفیظ شیخ کو ووٹ دینے سے انکارردیا۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف میں سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات سامنے آئے، پی ٹی آئی بلوچستان نے عبدالقادر کو سینیٹ ٹکٹ دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر عمران خان نے عبدالقادر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔بعد ازان سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں بلوچستان کے بعد سندھ سے بھی آواز اٹھنے لگی۔خیال رہے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری روز ہے جبکہ سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں