انگین التان نےایسااعلان کردیا کہ پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی دھوکہ دہی پر ترک ادکار دلبرداشتہ ہو گئے،معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔گذشتہ سال 10 دسمبر کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر آنے والے مشہور ترک اداکار انگین التان نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پاکستانی میزبان کاشف ضمیر کی دھوکا دہی پر معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔کاشف ضمیر نے ترک اداکار اینگن التان کو پاکستان بلانے کےلیے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا تاہم میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ انگین التان کو رقم ادا نہیں کی گئی۔ انگین التان نے تمام صورتحال کے باوجود خاموشی اختیار کیے رکھی۔کاشف ضمیر کو اپنی پوزیشن ،

اپنے نام اور عزت کی پاسداری کرنے کے لیے مسلسل تنبیہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔معاہدے کے مطابق انگین التان کا کہنا ہے کہ وہ اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کاشف ضمیر اپنی ان حرکتوں سے باز آنے والا نہیں کیونکہ بار بار مہلت ملنے کے باوجود رقم کی ادائیگی کی بجائے ان کے ساتھ اور سوشل میڈیا پر مسلسل جھوٹ بول رہا ہے۔اس بات کا انہیں شدید دکھ پہنچا ہے۔ترک اداکار نے معاہدہ ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے متعلقہ حکام کو اس معاملے کی تفصیلی معلومات فراہم کریں گے کیونکہ وہ انصاف کے تقاضے پورا کرنے کے بارے میں پختہ یقین رکھتے ہیں۔انگین التان نے پاکستانی پرستاروں کو بھی پیغام دیا کہ اس ناپسندیدہ صورتحال کے باوجود ان کی پاکستان اور پاکستانی عوام سے گہری محبت میں ذرہ بھر میں کوئی فرق نہیں آیا اور نہ ہی آ سکتا ہے۔ترک اداکار کے مطابق وہ پاک ترک تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دوستی اور ایک دوسرے کی ثقافتوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔مزید برآں یہ بھی بتایا کہ تحریری معاہدے کے مطابق متعلقہ کمپنی جو متفقہ رقم کا نصف پریس کانفرنس اور معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل رقم ادا کرنے کی پابند تھی ایک ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک ادائیگی نہیں کی گئی۔ترک اداکار نے بے حد پسند کرنے پر پاکستانیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ اینگن التان کو دراصل ایک نجی کمپنی کی طرف سے برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے لیے بلایا گیا تھا جس کے لیے ان سے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا گیا تھا۔ انہیں ایڈوانس میں پانچ لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی گئی جس

کے بعد انہوں نے پاکستان آنے کا اعلان کیا اور باقی رقم پاکستان میں آنے پر دینے کا وعدہ کیا گیا۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اس شہری کاشف نے اینگن التان کو کہا کہ پارٹی کی طرف سے پانچ لاکھ ڈالر کا چیک آچکا ہے ۔ آپ ترکی پہنچیں تو چند دنوں میں آپ کو پیسے مل جائیں گے لیکن جب انگین التان نے ترکی جا کر کاشف سے رابطہ کیا تو کاشف کی طرف سے کوئی جواب نہ ملا۔ بعد ازاں ترک اداکار نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ کاشف سیالکوٹ کا نوسر باز ہے اور اس کے خلاف اس سے قبل بھی فراڈ کی بہت سی ایف آئی آرز درج ہیں۔ تاہم بعد ازاں کاشف ضمیر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں