ریسکیو 1122نےکبوتر کی جان بچالی

راولپنڈی(وہاب علوی سے)ریسکیو 1122 صرف انسانوں کے لیے نہیں جانوروں اور پرندوں کی بھی ہے۔ریسکیو 1122 راولپنڈی کی ٹیم میٹروبس کے پُل کے نیچے پھنسے کبوتر کی جان بچانے پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 کے کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی کہ کمیٹی چوک پر میٹروبس کے پُل کے نیچے ایک کبوتر پھنسا ہوا ہے،ریسکیو 1122راولپنڈی کی ٹیم سے جانور کا درد برداشت نہ ہوسکا اورریسکیو کی بڑی سیڑھی نما گاڑی چند ہی منٹوں میں موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے اپنی جان کی بازی لگاتے ہوئےمیٹرو بس کے انتہائی اونچے پلر سے زخمی کبوتر کو بحفاظت نیچے اتار لیا اور اسے فرسٹ ایڈ دی گئی۔ شہریوں نے ریسکیو 1122راولپنڈی کی ٹیم راجہ ارسلان اور ان کے ساتھیوں کے اس کارنامےکو خوب سراہا اور دل کھول کرداد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں