پاکستان کے اہم ترین علاقے میں انتہا پسندوں کی پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، قیمتی جانی نقصان ہوگیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید ہو گئے۔شہید ہونے والے جوانوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مکین میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کومنہ توڑجواب دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں چاردہشت گرد بھی مارے گئے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دیں، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں