رابی پیرزادہ کا آرمی چیف کو خراج تحسین،خوبصورت پینٹنگ بنا کر کیا خواہش ظاہر کردی، جانئے تفصیلات

کراچی(نیوزڈیسک) سابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خوبصورت پینٹنگ بناکر خراج تحسین پیش کیا ہے۔رابی پیر زادہ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ہاتھ سے تیار کردہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصویر شیئر کی، پیٹنگ کے ساتھ رابی پیرزادہ بھی موجود ہیں۔آرمی چیف کی پینٹنگ کی تصاویر کے ساتھ رابی پیرزادہ نے ٹوئٹ کیا کہ میں نے اس پینٹنگ سے ہمارے آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔سابق گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ آپ صحت و تندرستی اور ایمان سے بھرپور لمبی زندگی گُزاریں۔

رابی پیرزادہ نے ٹوئٹ میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کاش میں یہ آرٹ ورک آپ کو بطور تحفہ پیش کر سکتی۔گلوکارہ نے مزید لکھا کہ میرے ابو آرمی آفیسر تھے اس لیے میرے دل میں فوج کی عزت بہت زیادہ ہے، ان کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت ہماری آزادی، خود مختاری، امن اور سلامتی قائم ہے۔واضح رہے کہ رابی پیرزادہ اس سے قبل محترمہ فاطمہ جناح کی پینٹنگ بناکر بھی انھیں خراج عقیدت پیش کر چکی ہیں۔خیال رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے، اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں