وزیراعظم عمران خان نے غریبوں کو گھر دینے کا وعدہ پورا کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے غریبوں کو گھر دینے کا وعدہ پورا کر دیا، کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے کے ثمرات بالآخر ملنا شروع ہو گئے۔ 3 ارب روپے کی لاگت سے غریب افراد کیلئے 7572 گھروں کی تعمیر مکمل کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق 3 مرلے کے 6000 گھروں کے مکینوں نے رہائش حاصل کر لی ۔1500 گھر آئندہ ماہ غریب افراد کے حوالے کر دئیے جائیں گے۔ سفید پوش افراد نے گھر کے تعمیر کیلئے لیا گیا قرض حکومت کو واپس کرنا شروع کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ابتدائی طور 3 ارب میں سے 35 کروڑ واپس حکومتی خزانے میں جمع ہو گئے ہیں ،

جو 35 کروڑ حکومت کو واپس ملے وہ مزید لوگوں کو دیئے جائیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ منصوبے کیلئے مزید 10 سے 15 ارب روپے مختص کریں، غریبوں کیلئے اپنے گھر خواب پورا ہونا خوشی کا موقع ہے، ذاتی چھت کا حصول غریب طبقے کا خواب تھا جسے پورا کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 35 کروڑ حکومت کو واپس ملے ، وہ مزید لوگوں کو قرضے دیں گے، منصوبے کیلئے مزید 10سے 15ارب مختص کریں۔ذاتی چھت کا حصول غریب طبقے کا خواب تھا، جس کو پورا کریں گےمزید برآں وزیراعظم عمران خان نے قبضہ مافیا سے متعلق اجلاس میں آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو صوبے بھر میں بلاامتیاز آپریشن کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا معاشرے کا ناسور بن چکا ہے،ساری زندگی کی جمع پونجی پاکستان لانے والوں کی داد رسی کی جائے، اورسیز پاکستانیوں کی زمینوں سے ناجائز قبضہ فوری ختم کروائیں۔قبضہ مافیا کیخلاف انکوائری کی رپورٹ ہر ہفتے پیش کی جائے۔ اسی طرح وزیراعظم نے نظامِ حکومت کے حوالے سے اجلاس میں کہا کہ عوام کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ جبکہ عوام اور حکومت کے درمیان تعلق کو مستحکم کیا جائے گا۔ اصلاحات کا بنیادی مقصد عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، ہرشعبے میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے فوری ایکشن لیا جائے۔ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور توجہ دی جائے۔ عوام کو مفاد پرست عناصر کے پروپیگنڈے سے محفوظ رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں