پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان نے بلیسٹک غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا،غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک مارکرے گا، بلیسٹک میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے 290 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک مارکرنے والے بلیسٹک غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، بلیسٹک میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سالانہ فیلڈٹریننگ ایکسرسائز کے ذریعے کیا گیا۔ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز نے تجربے کا مشاہدہ کیا اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم

بھی وہاں موجود تھے۔صدر مملکت، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔قیادت نے غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ سائنسدانوں اور انجینئرز کا میزائل تجربے کی کامیابی میں کلیدی کردار ہے۔اس سے قبل 20 جنوری کو بھی پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والےشاہین تھری بیلسٹک میزائل کی رینج 2 ہزار 750 کلومیٹر ہے۔ میزائل کا تجربہ ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچا گیا، میزائل نے بحیرہ عرب میں کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں