ن لیگی رہنمائوںکی نوازشریف اور مریم نواز پڑ شدید تنقید، پریس کانفرنس میں کیا کچھ کہہ ڈالا

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے باغی رہنما نشاط ڈاہا نے نواز شریف کو را کا ایجنٹ قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ناراض لیگی ارکان نے اپنی توپوں کا رخ مریم نواز اور نواز شریف کی جانب کر دیا۔ناراض رہنما جلیل شرقپوری نے کہا کہ میاں صاحب سچے ہیں تو عدالتوں کا رخ کریں۔اس میں کوئی بری بات نہیں۔میاں صاحب کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے تو میدان میں رہیں۔اگر نواز شریف وطن واپس نہیں آتے تو ہم سمجھتے ہیں کہ دال میں کچھ کالا ہے،جلیل شرقپوری نے مزید کہا کہ اکثریت عمران خان

اور عثمان بزدار کے پاس ہے اگر موکودہ حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہوتی تو اگلے الیکشن میں عوام ان سے جواب لے گی۔ناراض رہنما اشرف انصاری نے کہا کہ ہم نے اس ملک اور پارٹی کے لیے اپنا خون دیا ہے۔جس پارٹی کے لیے خون دیا اس پر اب میاں صاحب آپ کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔اور نہ ہی میاں صاحب کو ملک میں عورت کی حکمرانی کی راہ ہموار نہیں کرنے دیں گے۔لندن میں بیٹھ کر نواز شریف ملکی سلامتی کے اداروں پر الزام لگا رہے ہیں، قیادت کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔اشرف انصاف نے نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ثابت کر دیا کہ وہ قیادت کے اہل نہیں رہے بلکہ کبھی تھے ہی نہیں۔پرویز مشرف کا دور میں بھی نواز شریف ساتھیوں کو چھوڑ کر چلے گئے اور قوم سے کہا کہ ہمیں جلا ونی پر مجبور کیا گیا بعد میں پتہ چلا معاہدہ کر کے چلے گئے،باغی رہنما نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ نواز شریف را کے ایجنٹ ہیں، کہاں ایسا ہوتا ہے کہ جہاز کے جہاز بغیر ویزے کے آئیں اور شادی کھائیں اور واپس چلے جائیں۔نشاط ڈاہا نے سعد رفیق پر بسوں سے بھتہ لینے کا بھی الزام عائد کیا۔نیوز کانفرنس سے لیگی رہنما اشرف انصاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےاس ملک اور پارٹی کےلیے اپناخون دیاہے، جس پارٹی کے لیےخون دیا اس پر اب میاں صاحب آپ کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے، اور نہ ہی میاں صاحب کو ملک میں عورت کی حکمرانی کی راہ ہموار نہیں کرنےدینگے، لندن میں بیٹھ کر نواز شریف ملکی سلامتی کے اداروں پر الزام لگا رہےہیں ،قیادت کو ایسی باتیں زیب

نہیں دیتیں۔اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتوں نے ملک وقوم پریلغار کی ہوئی ہے، ایسی صورت حال میں ہمیں قائد اعظم کا سا لیڈر چاہیےجس نے اسلام دشمنوں کےسامنےکھڑےہوکر ٹرینڈ سیٹ کیا، میاں صاحب کب تک آپ ملک وقوم کی آنکھوں میں دھول جھونکیں گے۔اشرف انصاری نے نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ثابت کیا کہ وہ قیادت کےاہل نہیں رہے بلکہ کبھی تھےہی نہیں، پرویز مشرف کا دور میں بھی نوازشریف ساتھیوں کو چھوڑ کر چلےگئے اور قوم سےکہا کہ ہمیں جلاوطنی پر مجبور کیا گیابعد میں پتہ چلا معاہدہ کرکےگئے، کئی ماہ سے کہا جارہا ہے

کہ میاں صاحب بیمارہیں ماشااللہ وہ ہم سےزیادہ صحت مندہیں۔اشرف انصاری نے کہا کہ ہم نے الیکشن اس بیانیےکےساتھ لڑےکہ پیپلزپارٹی ملک دشمن جماعت ہے، انہوں نے33سال کی ساری باتیں بھلادیں اور پیپلزپارٹی سےشیروشکرہوگئے، ہماری نیت میں کوئی کھوٹ نہیں ہم جو کرتےہیں سامنےکرتےہیں، ایک مخصوص لابی پارٹی پر قبضہ کیے ہوئے ہے یہ بات مجھےسمجھ نہیں آتی تھی، جوجتنابڑا قبضہ گروپ تھ اوہ قیادت کےاتنا ہی قریب تھا، نعرہ قوم کی خدمت کا تھا اصل مقصدتھا کہ مال بناؤ۔نیوز کانفرنس میں موجود ایک اور ناراض رکن نشاط ڈاہا نے نواز شریف کو را کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا

کہ یہ تو شروع سےہی “را” کے ایجنٹ ہے، میں یہ ثابت کرسکتاہوں کہ یہ “را” کےایجنٹ ہیں، کھبی ایسا ہوا ہے کہ کوئی بھی بنا ویزے کے آئے، شادی میں شرکت کرے اور کھانا کھائے۔نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ پاکستان نہیں ہے” مسلم لیگ نوازشریف” ہے، انہوں نے ماضی میں گندم 1400روپےخرید کرکے700،800میں افغانستان کو دی، 16،17اور2018میں گندم 1400خریدکرافغانستان کو800میں کیوں دی گئی؟ اس کا جواب دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں