قومی شاہراہ پر اندوہناک حادثہ ، تیز رفتار مسافر کو چ الٹ گئی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)بلوچستان کے علاقے اوتھل میں تیز رفتار کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔لیویز ذرائع کے مطابق مسافرکوچ پنجگور سےکراچی جا رہی تھی کہ اوتھل میں سکن کے علاقے میں ویارو فارم کے قریب تیز رفتاری کے باعث حادثےکا شکار ہو گئی۔ذرائع کے مطابق حادثے میں 14 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین، 2 بچے اور 7 مرد شامل ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال

اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 4 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔عینی شاہد ین کا کہنا ہے کہ دیارو فارم کے قریب کوچ بہت تیز رفتار سے آرہی تھی اور ایک چھوٹے سے موڑ پر ڈرائیور تیز رفتار کے باعث گاڑی کنٹرول نہ کر سکا اور کوچ بری طرح الٹ گئی۔ اس المناک حادثہ کے بعد مقامی افراد نے کوچ میں سے ہلاک شدگان اور زخمیوں کو نکالنا شروع کیا ۔ ابتدائی طبی امداد آنے تک کئی افراد جان کی بازی ہار چکے تھے۔ مقامی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ریسکیو سروس نے فور ی طور پر زخمیوں کو قریبی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں