پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک دن ، 63افراد جان کی بازی ہار گئے، تشویشناک خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 63 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 1 ہزار220 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے تازہ اعدادو شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 63 افراد جاں بحق جب کہ 1 ہزار220 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار648 جب کہ 11 ہزار 746 اموات ہوئیں۔ ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار537 ہوگئی ہے۔این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار813 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے،

سندھ میں 2 لاکھ 47 ہزار727، پنجاب ایک لاکھ 58 ہزار220، خیبرپختونخوا 67 ہزار 419، بلوچستان میں 18 ہزار830، اسلام آباد 41 ہزار493، گلگت بلتستان میں 4 ہزار909 کیسزرپورٹ جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار50 ہوگئی۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار793 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4 ہزار4، خیبر پختونخوا ایک ہزار912، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 264 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار493، خیبرپختونخوا میں 67 ہزار419، سندھ 2 لاکھ 47 ہزار727، پنجاب میں ایک لاکھ 58 ہزار220، بلوچستان18 ہزار830، آزاد کشمیر 9ہزار50 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں