مولانا طارق جمیل نے پوتی کے ہمراہ تصاویر شیئر کردیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے چاہنے والے تقریباً پوری دنیا میں موجود ہیں، انتہائی شگفتہ لہجہ، اسلامی تعلیمات اور کتاب اللہ کی روشن ہدایات لوگوں تک پہنچارہے ہیں، گزشتہ روزمعروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی اپنی پوتی کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے چاہنے والے ایک بار پھر ان کی تصاویر دیکھ کرباغ باغ ہوگئے، مولاناطارق جمیل کی کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جو دیکھتے ہی مقبول ہوگئیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرمولانا طارق جمیل نے اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

تصاویر میں مولانا طارق جمیل خوشگوار موڈ میں دیکھائی دے رہے ہیں اور ان تصاویر میں وہ اپنی پوتی کے ساتھ باتیں کرتے مسکرارہے ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے ان خوبصورت تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنے بچوں کو یکساں توجہ اور وقت دینا ’’محبت‘‘ کہلاتی ہے۔مزید لکھا کہ ان تصویروں میں اُن کے ساتھ اُن کی پوتی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان خوبصورت تصاویر کو ایک تک 17 لالھ سے زیادہ صارفین لائیکس اور دیکھ چکے ہیں جبکہ مولانا طارق جمیل اور ان کی پوتی کے لئے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیاجارہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخری دنوں میں مولانا طارق جمیل بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے لہٰذا اطبّاء کے مشورے سے اسپتال داخل ہو گیا ہوں۔اپنے پیغام میں معروف مبلغ اسلام نے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں