شرم کریں اللہ کے خوف سے ڈریں، خاتون نے لندن کی سڑک پر اسحاق ڈار کو کھری کھری سنادی، ویڈیو وائرل

لندن(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر خاتون نے سوالات کی بوچھاڑ کردی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کی طرف سے سابق وزیر خزانہ کو کہا جارہا ہے کہ تم لوگوں نے ہمارے ملک کو لوٹ لوٹ کر کھایا ہے اس کا جواب دینا پڑے گا۔اس کے جواب میں اسحاق ڈار نے خاتون کی باتوں کا جواب دینے سے گریز کیا اور سابق وزیر خزانہ نے صرف اتنا کہا یہ مناسب نہیں ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے خاتون کو جواب دیا اور کہا

کہ آپ لوگوں پر بہتان لگارہی ہیں جس پر خاتون نے کہا کہ ہاں بہتان لگارہی ہوں ، دنیا میں بھی تم لوگوں کی رسوائی ہے اور آخرت میں رسوائی ہوگی ، شرم کریں اللہ کے خوف سے ڈریں ، دنیا میں نواز شریف کو بچالو گے اللہ کے گھر کیسے بچاؤ گے۔دوسری طرف سابق وزیر خزانہ و لیگی رہنما اسحاق ڈار کی جانب سے پاکستان میں صرف ایک جائیداد ہونے کے دعوے کے بعد وزیراعظم کے مشیر داخلہ نے ان کی تمام جائیدادوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں ، مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اسلام آباد، لاہور اور دبئی میں جائیدادوں کے ثبوت فراہم کردیے ہیں ۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ گلبرگ لاہور میں ہاؤس نمبر 7 اسحاق ڈار کی ملکیت ہے جو بحق سرکار ضبط ہے جبکہ ڈی ایچ اے فیز 4 میں گھر ہے ، اسحاق ڈار کی اسلام آباد بلیوورڈ میں 6 ایکڑ زمین ہے، موضع بھگتیاں میں 2 کنال 18 مرلہ کا گھر بھی اسحاق ڈار کی ملکیت ہے، الفلاح ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں اسحاق ڈار کے 3 پلاٹ ہیں جبکہ پارلیمنٹرین انکلیو اسلام آباد میں 2 کنال کا پلاٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں