لاہور سمیت پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

لاہور(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے بعدلاہور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 65 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر کشمیر تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ ہوئے۔جس کی شدت ریکٹراسکیل پر3.1 ریکارڈ ہوئی تھی۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ زلزلے کی

گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب مغرب میں 195کلومیٹر کی دوری پر تھا۔واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد مین زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوف و ہراس کا شکار ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یاد رہے کہ 30 دسمبر کے روز شانگلہ، بٹگرام اورگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔زلزلے کا مرکز دیر کے مشرق میں 25 کلومیٹر تھا، زلزے کی زیرزمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں