حکومت کا بڑا فیصلہ، بزرگ شہریوں کو پنشن گھر پہنچانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کا یکم ستمبر سے بزرگ شہریوں کی پنشن گھر پہنچانے کا اعلان، وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید زلفی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ یکم ستمبر سے بزرگوں کو گھر پر پنشن پہنچائی جائے گی اور نجی بینک میں پنشن براہ راست آئے گی۔ کھیوڑہ میں ای او بی آئی کے دفتر کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دو سال کے اندر پنشن ساڑھے 8 ہزارروپے کردی، ہم دوسری حکومتوں

کی طرح نہیں جو وعدہ کرکے بھول جائیں گے، پہلی ستمبرسے بزرگوں کوگھرپرجاکرپنشن دیں گے اور نجی بینک میں آپ کی پنشن براہ راست آئے گی۔معاون خصوصی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ای او بی آئی پنشن کی ادائیگی کا نظام مزید بہتر کر لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب سے بزرگ پنشنرز کو ان کے گھر پر ہی پنشن پہنچائی جائے گی، ایک نظام بنایا ہے جس کے تحت آئندہ سے ای او بی آئی پنشن براہ راست پنشنر کے نجی بینک اکاونٹ میں منتقل ہو جائے گی، یوں پنشنرز کو بینکوں کے باہر قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ زلفی بخاری کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ادارے کو منافع بخش بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔گزشتہ 3 ماہ کے دوران 30 ارب روپے اکٹھے کیے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب سے ہر وہ شخص جو کام کرتا ہے محنت کرتا ہے، وہ بھی ای او بی آئی میں رجسٹر ہو سکے گا۔ اس حوالے سے قانونی سمری وزارت قانون کو بھجوا دی گئی ہے۔ سمری کی منظوری کے بعد محنت کش ای او بی آئی میں رجسٹر ہو سکیں گے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اب بزرگ پنشنرز کی کم سے کم پنشن بڑھا کر 8500 روپے کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں