معروف کارساز کمپنی نے پاکستان میں کاریں تیار کرنےکا اعلان کردیا، کار کی قیمت کتنی ہوگی، جانئے

لاہور(نیوز ڈیسک) سازگار کمپنی پاکستان میں اب کاریں بھی تیار کرے گی جن میں ہیچ بیک اور سیڈان ورژن شامل ہوں گے، کمپنی کراس اوور ایکس 25 اور آف روڈر ایس یو وی بی جے 40 پلس مارکیٹ میں لانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔پاکستان میں سازگار کمپنی رکشے تیار کرنے کے حوالے سے مشہور ہے جبکہ جاپان سمیت 20 ممالک کو بھی رکشے برآمد کرنے کا اعزاز اس کمپنی کو حاصل ہے۔ کمپنی ذرائع کے مطابق ساز گار کمپنی کی گاڑیوں کی اسمبلی لائن کی تکمیل کے بعد گاڑیوں کی آزمائشی بنیادوں پر تیاری بھی جلد شروع ہو جائے گی تاہم مارکیٹ میں گاڑیاں آئندہ 3 ماہ میں دستیاب ہو جائیں گی۔

کمپنی کی جانب سے 20 سے 60 لاکھ روپے مالیت کی ہیچ بیک، سیڈان، کروس اوور اور ایس یو وی گاڑیاں مارکیٹ میں متعارف کروائی جائیں گی۔اس سے قبل پاکستان کی سب سے سستی گاڑی متعارف کروا دی ہیں، کراون گروپ نامی پاکستانی کمپنی نے محض 4 لاکھ روپے کی قیمت میں سستی ترین الیکٹرک کار پیش کر دی، آنے والے دنوں میں مزید سستی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروائے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک کی پہلی الیکٹرک وہیکل پالیسی مرتب کی جا رہی ہے جس کا جلد نفاذ بھی کر دیا جائے گا۔حکومت کے اس فیصلے کے باعث ملک میں جلد سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ اس سلسلے کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ کراچی میں کراون گروپ نامی پاکستانی کمپنی پاکستان کی سب سے سستی ترین الیکٹرک کار متعارف کروائی ہے۔ کراون گروپ کی جانب سے 3 مختلف گاڑیاں پیش کی گئی ہیں۔ کمپنی ایک کار، ایک رکشہ اور ایک اسکوٹی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں