وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، ایسے اقدام کا اعلان کردیا کہ نواز شریف کی وطن واپسی یقینی ہوگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔شیخ رشید نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان کرتا ہوں، دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں جس سے نمٹنے کے لیے ایگل اسکواڈ اسلام آباد میں تعینات کررہے ہیں، اسلام آباد میں تمام ناکےختم کرکے صرف تین رہنے دیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ یکم جنوری سے تمام ملکوں کے ویزے آن لائن ہوں گے جن میں چین اور افغانستان بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کررہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی تو ضمنی الیکشنز میں بھی لے گی، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، یہ سب چور اپنی چوری بچانے کےلیے اکٹھے ہوئے ہیں، یہ سارے لوگ بے نقاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی شاہراہیں اور انٹرچینج تعمیر کریں گے۔ اسلام آباد میں سیونتھ ایونیو انٹرچینج بنایا جائے گا۔ اسلام آباد کے 3 ناکے رہتے ہیں وہ بھی ختم کرنے جارہے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔ جو مذاکرات کرنے کا خواہاں ہیں وہ آجائیں جو نہیں وہ بڑے گیٹ سے جائیں۔ دہشتگردی تھریٹس موجود ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں صحافیوں کے لیے الگ سیکٹر بنائیں گے۔خیال رہے کہ اسے سے قبل شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہنواز شریف اور اسحاق ڈار کو اللہ ہی وطن واپس لا سکتا ہے، ہمارا برطانیہ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان سینیٹ میں اکثریت میں آگئے تو منی لانڈرنگ کے خلاف ایسے قانون لائیں گے کہ اپوزیشن کی چیخیں نکلیں گی۔بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سارے چور اکٹھے اس لیے ہوتے ہیں کہ ان کے بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکلتےہیں اور یہ برداشت نہیں کرتے جبکہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کی رقم جب بےنقاب ہوتی ہے تو یہ کہتے ہیں کہ ہم سے انتقام لیا جارہا ہے۔اس موقع پر اسلام آباد میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے سے متعلق انہوں نے کہا کہ دہشت

گردی کے خطرات موجود ہیں لیکن ہم اچھی ٹرانسپورٹ منگا رہے ہیں اور اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے 100 موٹرسائیکلوں پر مشتمل ایگل اسکواڈ چلانے لگے ہیں۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ نئی گاڑیاں اور ٹرانسپورٹ آنے دیں تمام ناکے ختم کردوں گا۔سیاسی معاملات سے متعلق انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے بھی دروازے کھلے ہیں اور چوروں کے لیے بھی، جس نے مذاکرات کرنے ہیں وہ اسمبلیوں میں آکر مذاکرات کرے اور جس نے مال پانی بنایا ہے وہ دوسرے بڑے گیٹ پر آئے۔اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری اور ویزوں سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 191ملکوں کے لیے لوگ جو وزارت داخلہ میں قطاریں لگا کر دھکا کھاتے تھے وہ پڑسوں سے ختم ہوجائے گا۔صحافیوں کے لیے نیا سیکٹر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یونین کے ذریعہ پلاٹ ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں