کورونا کے باوجود معیشت ترقی کررہی ہے، عمران خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبرہے کہ مالی سال میں اب تک کرنٹ سرپلس 1.6 بلین ڈالررہا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبرہے ، نومبرمیں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 447 ملین ڈالررہا، مالی سال میں اب تک کرنٹ سرپلس 1.6 بلین ڈالررہا جب کہ گزشتہ سال اسی ماہ کرنٹ سرپلس خسارہ 1.7 ملین ڈالرتھا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر13 بلین ڈالرہیں اوراس طرح اسٹیٹ بینک کے ذخائر3 سال کی بلندترین سطح پرہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ یہ بتایا گیا تھا کہ اکتوبر میں مسلسل چوتھے ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا تھا گزشتہ ماہ سامنے آنے والے اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ ماہانہ بنیاد پر ستمبر کے 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے مقابلے 547 فیصد بڑھا.مرکزی بینک نے کہا تھا کہ اس سرپلس کی وجہ ترسیلات زر میں مستقل اضافہ اور تجارتی خسارے میں کمی ہونا ہے یہاں یہ بھی واضح رہے کہ دسمبر میں سامنے آنے والے نومبر کے ترسیلات زر کے اعداد و شمار میں یہ مسلسل چھٹے مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد رہی تھیں. اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ نومبر میں ترسیلات زر ماہانہ بنیادوں پر اکتوبر کے مقابلے میں 2.4 فیصد بڑھ کر 2 ارب 34 ارب ڈالر رہی تھیں اس کے علاوہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ترقی گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 27 فیصد دیکھی گئی تھی. مرکزی بینک نے کہا تھا کہ مالی سال 21 میں جولائی سے نومبر کے دوران ورکرز ترسیلات زر غیر معمولی سطح 11 ارب 77 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 26.9 فیصد زیادہ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں