ن لیگ کا ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کامیاب کرنے کیلئے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت کا لاہور میں ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پہلے مرحلے میں لاہور میں اظہار تشکر ریلی نکالیں گی ، عوامی رابطہ مہم میں مریم نواز عوام کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گی اس کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کی نائب صدر جنوبی پنجاب کا بھی دورہ کریں گی اور وہ ملتان میں بھی عوام کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ریلی کی قیادت کریں گی۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب

صدر مریم نواز صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی احتجاجی ریلیوں کی قیادت کریں گی ، جس کا مقصد اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے جاری حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں اعلان کردہ لانگ مارچ کیلئے عوام کو متحرک کرنا ہے۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 31 جنوری تک حکومت کو مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے ، صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر حکومت مستعفی نہ ہوئی توپھریکم فروری کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا،31 دسمبر تک پی ڈی ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے استعفے پارٹی قائدین کوجمع کروادیں گے۔صدر پی ڈی ایم نے مریم نوازاور بلاول بھٹو ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ پی ڈی ایم اجلاس کے بعد مشترکہ میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ 31 دسمبر تک پی ڈی ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے استعفے اپنی اپنی جماعت کے قائدین کو پیش کردیں گے ، حکومت کو واضح کردینا چاہتے ہیں 31 جنوری تک حکومت مستعفی ہوجائے، اگر مستعفی نہیں ہوئی تو پھر سربراہی اجلاس میں یکم فروری کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردے گا، پی ڈی ایم جماعتوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ لانگ مارچ کی تیاری شروع کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں