14، 15 اور16 دسمبرکو عمران خان کیلئے خوشخبریاں ہوں گی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ 14، 15 اور 16 دسمبرکو حکومت اور عمران خان کیلئے خوشخبریاں ہیں، جبکہ اپوزیشن کیلئے ناکامیاں ہیں۔ مجھے پی ڈی ایم کیخلاف کوئی ٹاسک نہیں سونپا گیا،یہ اپوزیشن ہوئی تو عمران خان اگلا الیکشن بھی جیت جائے گا۔ انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپوزیشن کے جلسے سے جارہا ہے تو کہیں نہیں جارہا ہے، وفا کرو گے وفا کریں گے،جفا کروگے جفا کریں گے، ستم کرو گے ، ستم کریں گے، ہم آدمی ہیں تمہارے جیسے جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے۔کھلی اجازت ہے جلسہ کریں، اصل طاقت اس میڈیا کی ہے،

میں سب سے سینئر سیاستدان ہوں، سیاستدان کال دیتا ہے وہ گلی گلی دعوت نامے بانٹ کر خوار نہیں ہوتا، جو بڑا سیاستدان ہوتا ہے، اس کا ظرف اور فیصلہ فہم بڑا ہوتا ہے، وہ دیوا ر کے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ وہ سیاستدان ہیں دو مہینے سے مہم چلا رہے ہیں ، ان کی امیدیں بر نہیں آئیں گی، یہ مینار پاکستان پر عمران خان کی کاپی کرلیں گے؟ عمران خان اوپر گیا، یہ نیچے جائیں گے، آئیں اسلام آباد، جو آپ لوگوں نے مہینے سلیکٹ کیے شدیدسناٹے کی سردی کے مہینے ہیں۔آپ کا پنا بچہ روئے تو آپ کا کلیجہ پھٹتا ہے، ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام ہوگی۔بطور وزیرداخلہ میں ساری اسلامی قوتوں کو کہتا ہوں کہ دینی مدرسے اسلام کے مینار ہیں، جو منشیات فروش اور قبضہ گروپ، سرحدوں پر اسمگلنگ کرنے والے ہیں، ملک کو اندر سے خطرہ ہے، اندرسے انتشار پھیلانے والے ناکام ہوں گے، ساری قوم کو کہنا چاہتا ہوں، ایک سچائی سیاست کو ناکام بنانے کیلئے ، اس میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے ،کہتے عمران خان سے بات نہیں کرنی تو کس سے کرنی ہے؟ یہ صرف اپنی لوٹی دولت بچانا چاہتے ہیں، یقین دلاتا ہوں کہ 14، 15 اور 16دسمبرکو حکومت اور عمران خان کیلئے خوشخبریاں ہیں، جبکہ اپوزیشن کیلئے ناکامیاں ہیں۔مجھے پی ڈی ایم کیخلاف کوئی ٹاسک نہیں سونپا گیا، پی ڈی ایم کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں، یہ چوں چوں کا مربہ ہے، یہ اپوزیشن ہوئی تو عمران خان اگلا الیکشن بھی جیت جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں