روپے نے ڈالر کو روند ڈالا،امریکی کرنسی کتنی سستی ہوگئی ، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت گرنے لگی، امریکی کرنسی مزید 15 پیسے سستی ہو گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالرروپے کے مقابلے میں 15 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد قیمت 160 روپے 29 پیسے سے گر کر 160 روپے 14 پیسے ہو گئی ہے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے

بیان میں بھی بتایا گیا ہے کہ مسلسل چھ ماہ سے ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زائد ہیں، اور نومبر کے مہینے میں بھی ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ جولائی تا نومبر کی ترسیلات 11.8 ارب ڈالر رہیں اور یہ پانچ ماہ کی ترسیلات گزشتہ مالی سال سے 26.9 فیصد زائد ہیں۔اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2020 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.34 ارب ڈالر کی ترسیلات بھجوائیں، یہ ترسیلات اکتوبر سے 2.4 فیصد اور نومبر 2019 سے 28.4 فیصد زائد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں