بھارت پاکستان کیخلاف ہائی بریڈوار میں ملوث ہے،وزیر خارجہ نے بھارتی چہرہ بے نقاب کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ ماہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ میں مصروف ہے ، بھارتی کرونیکلز کی رپورٹ نے بھارتی پروپیگنڈے کے جال سے پردہ اٹھایا ، بھارت بین الاقوامی سطح پر بھارت پروپیگنڈے کے ذریعے اپنی ناکامیوں کو چھپارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی تشخص متاثرکرنے کی ناکام کوششوں میں سرگرم ہے، ای یو ڈس انفولیب کی تحقیقات کے بعد یہ حقائق سامنے آئے ہیں ، بھارت نے یورپی یونین کے نام سے جعلی آن لائن ویب سائیٹ میگزین بھی بنایا ،

بھارت جھوٹی خبروں کی ویب سائٹس استعمال کرتار ہا اورکررہا ہے ، فیک آؤٹ لیٹ بھارت نے بنائے اور ان کی فنڈنگ کرتا ہے ، بھارت پاکستان کے خلاف ہائی برڈ وار میں ملوث ہے ، بھارت حق خودارادیت کی تحریک کو دہشت گردی کا رنگ دے رہا ہے ، بھارت جعلی تھنک ٹینک اوراین جی اوکے ذریعے پروپیگنڈا مہم چلاتارہا ، بھارت نے اپنی ہی نیوز ایجنسی کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا ، یورپی پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ ہوا ، کس نے کرایا؟ کس نے فنڈ کیا؟ دورے کا مقصد بھارت کے 5 اگست کے اقدام کو درست قرار دینا تھا۔اس ضمن میں چند روز قبل ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ عالمی اداروں کی جانب سے بھارت کی پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر مبنی رپورٹ نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کردی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا اورسائبر وار کا ایک بارپھر پول کھل گیا ہے بھارت سائبر اسپیس، انٹرنیٹ اور میڈیا کو پاکستان کے خلاف دشمنی کے فروغ میں استعمال کر رہا ہے۔بھارت کے پاکستان مخالف فیک نیوز، جعلی میڈیا سائیٹس و پروپیگنڈا کا معاملہ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے،ہماری مسلح افواج چوکنا ہیں، ہم کسی بھی بھارتی جارحیت بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ موجودہ آر ایس ایس بی جے پی حکومت کی پاکستان دشمنی سے دنیا آگاہ ہے،پاکستان یورپی یونین کی بھارت کے پاکستان مخالف فیک نیوز، جعلی میڈیا سائیٹس و پروپیگنڈا کا معاملہ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں