ہم کوئی غیر آئینی کام نہیں ہونے دینگے، نواز شریف کے قریبی ساتھی نےساتھ چھوڑ دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےسینئرصحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کو اُن کا ایک یار چھوڑ کر جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور محمد زبیر نے نواز شریف کو واضح کہہ دیا ہے کہ ہم نے درمیان میں نہیں آنا اور یاد رکھین کہ ہم کوئی غیر آئینی کام نہیں ہونے دیں گے۔اب یہ لوگ جا رہے ہیں اور نواز شریف کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یا تو پانچ سال کے لیے رُک جائیں یا پھر تحریک عدم اعتماد لے آئیں کیونکہ ہمیں اُدھر سے بھی انکار ہو گیا ہے۔ پریشر یا بلیک میل کر کے یہ حکومت نہیں جائے گی۔

اگر شاہد خاقان عباسی اس کے علاوہ کوئی اور فیصلہ کروالیں تو میں مان جاؤں گا۔ انہوں نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کو شہباز شریف نے بھی جیل سے پیغام بھجوایا ہے کہ اس حد تک نہ جائیں کہ واپسی کا راستہ نہ رہے۔کچھ لوگ نواز شریف اس بات کو قائل کر رہے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے استعفے والی بات ختم کر دیں۔ عارف حمید بھٹی کا پروگرام میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ایک مال بچاؤ تحریک ہے۔ پی ڈی ایم کے اتنے اجلاس ہوئے ، اس کا عوام کو کیا فائدہ ہوا ہے ؟ اے پی سی اور پی ڈی ایم کے اجلاسوں پر جتنا بھی پیسہ خرچ ہوا، یہ کیوں ان اجلاسوں میں جاتے ہیں ؟ کیونکہ اس سب میں ان کا اپنا مفاد ہے۔ یہ مال بچاؤ مہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم میں اختلافات ہیں۔ استعفوں کے معاملے میں پی ڈی ایم میں اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔ دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ این آر او کے علاوہ تمام معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہوں، وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں کو عنوان دیں ہم اس کے مطابق بات کریں گے۔ محمد زبیر نے کہا کہ اتنا عرصہ ہوگیا ہے اب ہمیں حکومت سے سوال کرنے کا حق دیا جائے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم خواجہ سعد رفیق اور مریم نوازسے متعلق سوالات کرنا چاہتے ہیں۔ دنیا بھر میں اپوزیشن اور حکومت میں مذاکرات ہوتے ہیں۔محمد زبیر کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کے لیے ایجنڈا دیا جاتا ہے، ہم وزیر اعظم کے پاس جائیں گے لیکن بات یہ سامنے آئے گی کہ یہ لوگ این آر او مانگنے آئے تھے۔ن لیگی رہنما نے پروگرام کے دوران کہا کہ اب تو لڑائی یہ ہے کہ وہ مذاکرات ہی نہیں کرنا چاہتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں