خدا کے لہجے میں بولنے والے 2 دنوں سے نوازشریف سے این آراو مانگ رہے،مریم نواز

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آندھی آئے یا طوفان آئے، یا پھر راستے بند ہوں، جلسہ ہوکر رہے گا، خدا کے لہجے میں بولنے والے 2 دنوں سے نوازشریف سے این آراو مانگ رہے،جعلی حکومت کو گھر بھیجنے ، مہنگی بجلی اور مہنگی گیس سے نجات دلانے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے شنگھائی پُل فیروزوالامیں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے ،مہنگی بجلی اور مہنگی گیس سے نجات حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے، یہ کہتے تھے نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، لیکن آج یہ سب

مل کر ایک بندے کے فیصلے کی طرف دیکھ رہے ہیں، کہتے تھے این آراو نہیں دوں گا، پچھلے دو دن سے نوازشریف سے ہاتھ جوڑ کر این آراو مانگ رہا ہے، کان کھول کے سن لو، عوام کے چولہے اور ووٹ پر ڈاکا ڈالنے ، کاروبار چھیننے والے، روٹی کو 30 روپے کر کے عوام کے چولہے بجھا دینے والو، سن لو نوازشریف تمہیں این آراو نہیں دیں گے۔لاہور والو، بتاؤ کیا فیصلہ ہے کہ جعلی اسمبلیوں میں بیٹھیں یا استعفے دے دیں؟ انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا، میرے گھر استعفوں کے انبار لگ گئے ہیں۔نوازشریف کے شیر انشاء اللہ قائد کے ساتھ آخری دم کھڑے رہیں گے۔ن لیگی رہنماء نے کہا کہ لاہور والو! جعلی اسمبليوں ميں بيٹھے رہيں يا استعفیٰ ديں؟، ابھی ہم نے باضابطہ استعفیٰ نہيں مانگے، ميرے گھر انبار لگ گئے، انشاء اللہ استعفیٰ ان کے منہ پر ماريں گے۔مريم نواز کہتی ہيں کہ سلیکٹڈ حکومت کو آخری دھکا دینے کیلئے مینار پاکستان پر عوام کے انتظار میں کھڑی رہوں گی، آندھی آئے یا طوفان آئے ملاقات مینار پاکستان پر ہوگی۔حکومت مخالف 11 اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ 13 دسمبر کو لاہور کے مینار پاکستان پر جلسہ کرے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم وزیراعظم نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے جلسوں میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر جلسے جلوس 2 سے 3 ماہ کیلئے ملتوی کرنے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جلسے جلوسوں سے حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا تاہم عوام کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں