استعفوں کے معاملے پر لیگی اراکین اسمبلی نے مریم نواز کی مخالفت کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کافی لوگ استعفے دینے کی مخالفت کررہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میری جن مسلم لیگ (ن) کےلوگوں سے بات ہوئی ہے وہ کہتے ہیں کہ مریم ڈیسپیریٹ صاحبہ ہو چکی ہیں ۔بات سننے سے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی ہیں، وہ ایک چھوٹی سی بات پر سیخ پا ہو جاتی ہیں ۔ انہوں نے آج تک کونسلر کا الیکشن نہیں لڑا۔مسلم لیگ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑنے کے لیے ہمیں پارٹی فنڈ میں 4 کروڑ

روپے تک جمع کرانے پڑتے ہیں اور پھر اس پر الیکشن میں کروڑوں روپے لگ جاتے ہیں، یہ خو د کبھی الیکشن لڑی نہیں ہیں۔ یہ ہمیں استعفے دینے پر مجبور کررہی ہیں، اگر ہم دوبارہ منتخب نہ ہوئے تو ۔ہم پر پارٹی کا بہت زیادہ دباؤ ہے، میاں نواز شریف کی جانب سے کہا جارہاہے کہ اگر استعفے نہ دیئے تو پھر کبھی ان کو پارٹی کی جانب سے نہ ٹکٹ دیا جائے گا اور نہ ان کو پارٹی میں رکھا جائے گا۔ بلکہ ان کیخلاف عوام کو بھی واضح اعلان دیا جائے گا۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ کئی سینیئر لیگی رہنما بھی جو پارٹی ڈسپلن کا حصہ ہیں استعفوں کے حق میں نہیں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں