لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے درجنوں اراکین اسمبلی نے جیل میں شہباز شریف کو پیغام بھجوایا ہے کہ مریم نواز شریف استعفوں کے لیے ہم پر دباؤ ڈال رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں بھی کوئی خاص بات نکل کے سامنے نہیں آئے گی۔وہ اسلام آباد جانے کا اعلان کریں گے جو کہ پہلے ہی سب کو معلوم ہے۔اس کے علاوہ تین استعفوں کا مطالبہ کریں گے۔مریم نواز نے تو خواتین اراکین اسمبلی کو بھی کھری کھری سنا دی ہیں۔ سینئرصحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز اسمبلی ممبران سے سخت نالاں ہیں ،
ان کو بلایا گیا ، ڈرایا گیا ، دھمکایا گیا اور نواز شریف کو فون کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور جلسہ کی کامیابی کے لیے قبضہ گروپ متحرک ہوگئے ہیں جنہوں نے ماضی میں اربوں روپے کمائے ہیں ،قبضہ گروپ نے فنڈنگ کرنی شروع کردی ہے۔اگر عمران خان کے تصور کے مطابق قبضہ گروپ کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی گئی تو یہ زمین پر آجائیں گےا ور اس میں اعلٰی پولیس افسر بھی شامل ہے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ میں لاہور کے بکیز نے بھی بھاری سرمایہ کاری کردی ہے کہ اس سے پہلے کہ قبضہ گروپ اور منشیات کےخلاف سخت ایکشن ہو جلسے کو کامیاب کریں ۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز نے جس کو بھی بلایا ہے ہر ایک کو کہا ہے کہ کم از کم 20 ہزار بندے لے کر آئیں اور فوٹیج صرف مجھے دینی ہے۔انہیں یقین ہوگیا ہے کہ شاید بادی النظر میں وہ مینار پاکستان نہیں بھر سکتیں ۔دوسری جانب ن لیگ ممبران اسمبلی کی جانب سے قائدین کو اپنے استعفے بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے اور ایم پی اے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے استعفے اپنی قیادت کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ایم این اے افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نے پارٹی کو استعفیٰ بھجوا دیا جبکہ گزشتہ روز سرگودھا سے لیگی ایم این اے چوہدری حامد حمید نے بھی استعفیٰ پیش کیا تھا۔ حامد حمید نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوایا تھا۔سیف الملوک کھوکھر رکن پنجاب اسمبلی ہیں جبکہ چوہدری حامد حمید سرگودھا کے ایم این اے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے مطابق پارٹی قیادت نے ابھی تک استعفوں کی ہدایات جاری نہیں کیں لیکن جب فیصلہ ہوا تو سب مستعفی ہوں گے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ استعفے سنجیدہ آپشن ہے اور اس کا حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کی میٹنگ میں ہوگا۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے اجلاس میں اجلاس آج مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفے، لانگ مارچ، پہیہ جام یا پھر لاک ڈاؤن کرنے پہ غور و خوص کیا جائے گا۔









