پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر، 89افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 89 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور یہ مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 487 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا کے مزید 2 ہزار 885 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 70 ہزار 474 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 55 ہزار 354 زیر علاج ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 177 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ پنجاب میں 3 ہزار 19،

خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 413، اسلام آباد میں 341، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 181 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 32 ہزار 816، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 676، سندھ میں ایک لاکھ 84 ہزار 486، پنجاب میں ایک لاکھ 23 ہزار 762، بلوچستان میں 17 ہزار 466، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 356 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 732 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں صورتحال سب سے زیادہ خراب، جہاں پر 21.80 فیصد پازیٹو کیسز کی شرح ہے۔ سندھ میں 13.87 فیصد مثبت کیسز کی شرح ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میرپور میں مثبت کیسز کی شرح 18.31 فیصد، مظفرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 9.77 فیصد، بلوچستان میں 8.68 فیصد، جی بی میں 2.78 فیصد، اسلام آباد میں 4.88 فیصد، کے پی میں 9.67 فیصد ہے۔پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد، لاہور میں 5.98 فیصد، راولپنڈی میں 8.51 فیصد، فیصل آباد میں 3.73 فیصد، ملتان میں 2.38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ حیدر میں مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 9.15 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں شرح 14.91 فیصد، سوات میں 4.04 فیصد، ایبٹ آباد میں 13.35 فیصد مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 4.81 فیصد، اسلام آباد میں 4.88 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں