کراچی بنڈل آئی لینڈ دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا، قوم کو خوشخبری سنادی گئی

کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیش گوئی کی ہے کہ بنڈل آئی لینڈ بننے کے بعد شہریوں کو روزگار کے لیے دبئی جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بنڈل آئی لینڈ کی تعمیر کے بعد کراچی دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا اور نوجوانوں کو روزگار کے لیے دبئی جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔عمران اسماعیل نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’بنڈل آئی لینڈ آپ کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا‘۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی دہشت گردی کی نذر رہا، ماضی میں ایک آواز پر پورا شہر بند ہوجاتا تھا مگر ہم نے اس آواز کو

بند کردیا کیونکہ حکومت کراچی کی رونقیں واپس بحال کرنا چاہتی ہے۔عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ شہر قائد کو آپ لوگوں کے ساتھ مل کر صاف خود صاف کروں گا اور ہم کراچی کو ایک بار پھر چمکتا دھمکتا شہر بنائیں گے۔واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کے جزائر پر 2 نئے شہر آباد کرنا چاہتے ہیں، بنڈل آئی لینڈ منصوبہ وفاق کا نہیں بلکہ سندھ کا ہے جس سے یہاں پر ڈیڑھ لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے‘۔دوسری جانب نیدرلینڈز اور پاکستان کے مابین 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پاگیا۔بدھ کو نیدرلینڈز کی اے ڈبلیو ای سی ٹی اور آئی لینڈز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مابین معاہدے کی تقریب میں وزیربحری امور اور پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفیر سمیت وزرتِ بحری امور کے حکام نے شرکت کی ،معاہدے کے تحت کراچی کے بنڈل آئی لینڈ پر ٹھوس فضلے سے توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ تعمیر کیا جائے گا ،1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے لگنے والے منصوبے سے سمندری پانی کو بھی قابل استعمال بنایا جائے گا ۔ وزیر بحری امور نے کہا کہ منصوبہ قابل تجدید توانائی کے وزیراعظم کے ویڑن کے حصول کی جانب اہم قدم ہے ،ماحول پر مہلک اثرات ڈالنے والی گیسوں کے کم اخراج والا منصوبہ پائیدار ترقی کی جانب پیش قدمی میں معاون ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں