لاہور (نیوز ڈیسک)مختلف مکتبہ فکر کے علماء نے کورونا خطرات کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں سے 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہمراہ مفتی اقبال چشتی کی تقریر علماء نے کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی اقدامات کے بارے میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ہونے والی گورنرز اور علماء کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس میں علماء سمیت سب اس بات پر متفق تھے کہ موجودہ حالات میں سیاسی جلسوں سمیت کوئی بڑا اجتماع کورونا کے پھیلاؤ کے لیے خطرناک ہوگا۔
ہم نے اپوزیشن کے جلسے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ ضرور کیا ہے مگر اب پوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی نہیں قومی مفادات کو ترجیح دیں۔ورنہ کورو نا کے پھیلاؤ کی ذمہ دار اپوزیشن ہوگی۔مفتی اقبال چشتی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ کورونا کو سنجیدہ لیں۔ان کا کورونا کے معاملے پر سیاست کرنا درست نہیں۔اپوزیشن سے مطالبہ کرتے ہیں وہ جلسوں سے گریز کرتے ہوئے لاہور میں جلسہ نہ کرے۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے ہر صورت میں جلسہ کرنےکا اعلان کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 13دسمبر کو لاہور کے جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا، اراکین اسمبلی اور رہنما عوام سے رابطے جاری رکھیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں رانا ثنا اللہ خان ، پرویز رشید ، خواجہ سعد رفیق ، سردار ایاز صادق، سائرہ افضل تارڑ، رانا مشہود بھی موجود تھے۔ اجلاس میں جلسے کی تیاریوں ،حکومت کی ممکنہ رکاوٹوں اور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے پہلے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مریم نوازریلیوں کی صورت میں مختلف حلقوں کادورہ کریں گی









