لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار جیسے سیاست دانوں کوملکی سیاسی تاریخ میں بدنما داغ تصور کرنا چاہیے۔شان شاہد نے اسحاق ڈار کے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو سے متعلق اپنی ٹوئٹ میں اسحاق ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنے وجود کی گہرائی تک بے شرم ہیں، میری خواہش ہے کہ پاکستانی ادارے ایسے لوگوں کا سخت احتساب کریں، کیونکہ نہ صرف یہ پاکستان کو بدنام کررہے ہیں بلکہ ہمارے اقدار پر سوالیہ نشان بن چکے ہیں، یعنی ’کرپشن کرنا ہی بڑی کامیابی ہے۔‘اداکار شان شاہد کا کہنا تھا کہ بدعنوان افراد کو سلاخوں کے پیچھے ڈال
کر ان سے تمام جائیداد اور مال واپس لینا چاہیے جو انہوں نے اپنی روح کو فروخت کرکے بنائے ہیں، ان کے جھوٹ ایسے ہیں جو سچ کے دامن کو تار تار کردیتے ہیں، انہیں پاکستانی سیاسی تاریخ پر ایک بدنما داغ تصور کرنا چاہیے۔شان شاہد نے یہ بھی کہا کہ ایک دیوارِ بے شرمی بناکر ان کے نام اس پر لکھے جانے چاہیئں جوہمیشہ موجود رہیں تاکہ قوم جان سکیں کہ کوئی کتنا ہی مالدار کیوں نہ ہوجائے جھوٹ کی جیت کبھی نہیں ہوتی اور نہ ہوگی۔ اس کا شعور پہنچایا جائے کہ ایمانداری اور سچائی ہی ہماری اصل اقدار ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اسحٰق ڈار جیسے لوگ اپنی روح کو بیچ کر غلط طریقے سے دولت بناتے ہیں اور حکومت کو ان سے پوری دولت لینی چاہیے۔ ڈار اور ان جیسے لوگوں کو پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک داغ کی مانند سمجھا جانا چاہیے۔شان شاہد کی مذکورہ ٹوئٹ پر کئی افراد نے ان کی حمایت کی جب کہ درجنوں افراد نے ان سے اختلاف بھی کیا۔ شان شاہد نے اسحٰق ڈار کے بی بی سی پر انٹرویو نشر ہونے کے بعد ٹوئٹ کی تھی۔ اسحٰق ڈار کا انٹرویو بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک پر یکم دسمبر کو نشر ہوا تھا۔